کراچی، سندھ میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی نہیں آئیگی،خواجہ اظہار الحسن
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار
الحسن کاکہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی آج کی تقریر ماضی کی تقاریر کےبرخلاف
تھی یہ ہر سال نئی تقریر کرتے ہیں جو پرانی تقاریر کے متضاد ہوتی ہیں،پی
پی والے قربانی جتا کر صوبے کو نہیں لوٹ سکتے قیات نے قربانی دیں لیکن اسکا
مطلب یہ نہیں کہ پورے صوبے کی عوام لوٹا جائے۔
خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بجٹ کا نہیں بلکہ گزشہ دس سال کا
حساب لینا ہے سندھ میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی نہیں آئیگی مرادعلی
شاہ مختصرتقریر کرکے اپنی جان چھڑا کر بھاگ گئے لیکن انتخابات میں عوام کی
جان پیپلز پارٹی سے چھوٹ جائیگی اورہماری اتحادی حکومت بتائے گی کہ خدمت
کس طرح ہوتی ہے۔
ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہنا تھا آئندہ تقریر میں سندھ حکومت کے پول
کھولوں گا وزیر اعلیٰ بتائیں سہون میں کیا ہوا مائیں بہنیں 5 میل جاکر پانی
کیوں بھر رہی ہیں،خورشید شاہ سکھر میں یورپ سے اچھا بہتر ہسپتال کا بیان
مضحکہ خیز ہے۔