May 10, 2018 11:52 pm
views : 683
Location : Indus University
Karachi- DG Rangers Sindh visits Indus University
کراچی،ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کاانڈس یونیورسٹی کا دورہ
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے انڈس یونیورسٹی کا دورہ کیا
،ینویورسٹی کے چانسلر خالد امین ،انتظامیہ اور طلبا نے ڈی جی رینجرز کو خوش
آمدید کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہویئے ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن
وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ مزید بہتری کے لئے پاکستان
رینجرز بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔
ڈی جی رینجرز نے زور دیا کہ درسگاہیں معاشرے کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا
کرتی ہیں،مثبت معاشرے کی تعمیر کے لئے والدین بالخصوص اساتذہ کوتعلیم و
تربیت کے ساتھ ذہن سازی میں مثبت پہلو ؤں کو نمایاں کرنے کی ضرورت ہے۔
میجر جنرل سعید نے واضح کیا کہ دنیا کے بدلتے ہوئے حالات اور درپیش چیلنجز
کو مد نظر رکھتے ہوئے ضروری ہے کہ طالب علم اپنی تمام تر توانائیاں جدید
تعلیم کے حصول کے لئے قوف کریں ۔
اس موقع پر یونیورسٹی کے چانسلر اساتذہ اور بطلا نے قیام امن کی کوششوں میں رینجرز کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔