کراچی،میاں صاحب کے ساتھ اتنا کچھ ہوگیا کیا اب بھی انکے لئے کوئی سزا رہتی ہے،وزیر اطلاعات سندھ
سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کے قیام تک کے لئے تین ماہ کا منی بجٹ پیش کیا ہے۔
میاں صاحب کے ساتھ اتنا کچھ ہوگیا کیا اب بھی انکے لئے کوئی سزا رہتی ہے
اتنا سب کچھ ہونے کے بعد بھی انکا ردعمل سب کے سامنے ہے،شاید انکے مطابق وہ
ابھی ایک اور گناہ کرنے کے موڈ میں ہیں۔
سندھ اسمبلی کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھاتین ماہ کےلئے بجٹ دیا ہے،تاکہ اس دوران کوئی
خلا پیدا نہ ہو چونکہ 30 جولائی تک انتخابات ہوں گے جبکہ نئی حکومت اگست
کے پہلے ہفتے تک بنے گی اور اس دوران اخراجات کیسے چلائے جائیں اسی لئے
اس بجٹ کی منظوری دی گئی ہے۔