کوئٹہ،اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی نےوومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کا افتتاح کر دیا
اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی نے منصفی روڈ پر وویمن اینڈ
چلڈرن ہسپتال کا افتتاح کر دیا ہے،ہسپتال تین کرو ڑ روپے کی لاگت سے تعمیر
کیا گیا ہے جبکہ ہسپتال کے قیام سے خواتین اور بچوں کو صحت کی بہتر سہولیات
میسر آئیں گی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر
بلوچستان اسمبلی کا کہنا تھا کہ ٹی بی پسپتال پر قبضہ مافیا قبضہ کرنا چاہ
رہے تھے،ہم عدالت میں گئے آج ہمیں خوشی پے کہ ہمیں کامیابی ہوئی،ہسپتال میں
کچھ کمی ہے وہ بھی جلد پوری کر دیں گے۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا کہنا تھاکہ ہماری مائیں اور بچے سب سے زیادہ مر
رہے ہیں جو باعث شرمندگی ہے، ہمیں خواتین کے مسائل کے حل کے لئے بہت کچھ
کرناہے۔