کراچی،دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے،رمضان میں پولیس کی تعیناتی تبدیل ہوتی رہے گی،سہیل انور سیال
وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی
صورتحال اطمینان بخش ہے, کراچی سے بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ ختم ہوچکا
ہے۔
وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
دہشت گردی کے خلاف فورسز نے کامیاب کارروائیاں کیں،سندھ میں امن و امان سے
متعلق صورتحال بہتر ہے,کراچی میں بہت عرصے بعد قیام امن ممکن ہوسکا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی کو ملک کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں
گے،دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے،رمضان میں پولیس کی تعیناتی تبدیل
ہوتی رہے گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ شکار پور میں پولیس اہلکاروں کے خلاف نوٹس لیا گیا ہے شکار پور میں 2 اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ کر دیا گیا ہے۔
سہیل انور سیال نے مزید کہا کہ کراچی میں بھتہ خوری، بوری بند لاشیں ملنے
کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے تاہم امن و امان سے متعلق ابھی مزید بہتری لانے کی
ضرورت ہے۔