کوئٹہ،مسلم لیگ (ن) کے تین سابق وفاقی وزراء اور موجودہ لیگی رکن قومی اسمبلی نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا
مسلم لیگ (ن) کے تین سابق وفاقی وزراء اور موجودہ لیگی رکن قومی اسمبلی نے
بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا،سابق وفاقی وزراء کا کہنا
ہے کہ مسلم لیگ کے وزراء اعظم،بلوچستان سے حاصل بزنجو اور محمود خان اچکزئی
کو ہی نمائندہ سمجھتے ہیں۔
کوئٹہ پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سابق وفاقی
وزراء کا کہنا تھا کہ ساڑھے چار سال کے دوران ہم نے بے اختیار وزیر کی
حیثیت سے کام کیا،انفرادی کاموں میں مشکلات درپیش نہیں ہوتی تاہم بلوچستان
کے اجتماعی مسائل پر ہمیں کوئی نہیں سنتا،سابق وفاقی وزیر جام کمال کا کہنا
تھا کہ حاصل بزنجو اور محمود خان اچکزئی کا شمارسابق وزیر اعظم نواز شریف
کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھااور ان ہی سے مشاورت ہوتی تھی اراکین قومی
اسمبلی کا کہنا تھا کہ وفاق میں بلوچستان کے اراکین قومی اسمبلی اقلیت میں
ہیں وفاق میں ہماری کوئی نہیں سنتا اور وہاں بیٹھے لوگوں کے پاس بلوچستان
کے مسائل کے حل کیلئے کوئی طریقہ کار ہی نہیں۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنماء سابق سینیٹر سعید ہاشمی نے میں نواز
شریف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ منشور کا اعلان
ہونے سے قبل شمولیت اختیار کررہے ہیں،کون بھیج رہا ہے مجھے معلوم نہیں نیوز
کانفرنس کے دوران سابق وفاقی وزراء جام کمال خان، نوابزدہ میر خالد مگسی ،
میر دوستین ڈومکی اور لیگی رکن اسمبلی خلیل جارج بھٹو نے بلوچستان عوامی
پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔