کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،79 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعے (11 مئی 2018)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
79 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43935 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج
صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 232 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 123 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،95 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ14 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔