اسلام آباد،نواز شریف کی مریم نواز کو رقوم کی منتقلی کی تفصیلات عدالت میں پیش
شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ ریفرنس میں نیب کے گواہ واجد ضیاء نے سابق
وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مریم نواز کو جاری کردہ چیکس کی تفصیلات
عدالت میں پیش کردیں،احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے نیب کی جانب سے دائر
العزیزیہ ریفرنس نے سماعت کی۔
جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نےنواز شریف کی جانب سے مریم نواز کو جاری
چیکوں کی تفصیلات عدالت میں پیش کردیں،پیش کردہ تفصیلات کے مطابق چودہ اگست
2016 کو نواز شریف نے مریم نواز کو 19500000 روپے کا چیک جاری کیا،13 جون
2015 نواز شریف نے مریم نواز کو بارہ ملین کا چیک دیا،تین نومبر 2015 کو
نواز شریف نے مریم نواز کو 28800000 کا چیک دیا، ویکم نومبر 2015 کو نواز
شریف نے مریم نواز کو 65لاکھ کا چیک دیا،دس مئی 2015 کو نواز شریف نے مریم
نواز کو دس کروڑ پچاس لاکھ کا چیک دیا،21 نومبر 2015 کو نواز شریف نے مریم
نواز کو 18 لاکھ کا چیک دیا۔
اس موقع پرشریف خاندان کی بڑی ٹرانزیکشن کا چارٹ، نواز شریف اور مریم صفدر
کو حسین نواز کی جانب منتقل کی گئی رقوم کی دستاویزات بھی عدالت میں پیش کی
گئیں،27 مارچ 2016 کو نواز شریف نے مریم صفدر کو چالیس ملین کا چیک جاری
کیا،چودہ فروری کو پانچ ملین اور دس مئی 2016 کو 37 ملین کا چیک جاری
ہوا،دس فروری 2016 کو تیس ملین ، اکتیس جنوری 2017 جو چھ ملین کا چیک مریم
صفدر کے نام جاری ہوا۔
یاد رہے کہ 8 مئی کو ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت نے
واجد ضیاء کو 10 مئی کو طلب کیا تھا اور گزشتہ روز سماعت کے موقع پر ان کا
مکمل بیان ریکارڈ نہیں ہوسکا تھا۔