Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 11, 2018 08:24 pm views : 385

Location : Sindh Secretariat

Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah Press Conference
  • Urdu

کراچی ، وفاق کی جانب سے سندھ کو 55 فیصد کم پانی دیا جارہا ہے، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دریاؤں کے پانی سے پنجاب اپنا حصہ تاریخی بہاؤ سے لیتا ہے جب کہ سندھ کو 55 فیصد کم پانی دیا جارہا ہے۔
کراچی میں آئندہ مالی سال کے پیش کردہ صوبائی بجٹ سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ سندھ اسمبلی کی مدت 28 مئی کو مکمل ہوجائےگی، نگراں حکومت دو ماہ کے لئے ہوگی، نگراں حکومت 2 ماہ میں عام انتخابات کروائے گی۔ ہم نہیں سمجھتے تھے کہ دو ماہ میں نگراں حکومت بجٹ لا سکتی تھی، بجٹ پیش کرنا ہماری آئینی ذمہ داری تھی جو ہم نے نبھائی۔
مرادعلی شاہ نے کہا کہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد ہم نے تین ماہ کے اخراجات کی منظوری کا فیصلہ کیا، نئی اسکیمیں نہ لانے کا فیصلہ بھی قیادت کی مشاورت سے کیا۔ بجٹ کی تصدیق 30 ستمبرتک کی ہے، نئی حکومت کو باقی نو ماہ کے اخراجات کا اختیار ہوگا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت سے کراچی کی تعمیر نو کے لیے بات کی لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا، ہم نے فیصلہ کیا کہ 10 ارب روپے سے کراچی میں اہم سڑکیں، فلائی اوور اور انڈر پاسز بنائیں گے، جہانگیر پارک سمیت کراچی کی بیشتر سڑکیں، فلائی اوور اور انڈرپاسز مکمل ہوگئے ہیں، ٹیپوسلطان روڈ پر زیر تعمیر پل اگلے سال مکمل ہو جائے گا۔ کراچی کا ہر بچہ اسپتال سے تقریباً 30 منٹ کے فاصلہ پر ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ارسا میں 5 ممبران ہیں، دریاؤں کے پانی سے پنجاب اپنا حصہ تاریخی بہاؤ سے لیتا ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو آبی قلت شیئر نہ کرنے کی یقین دہانی کرواکے ووٹ لیاجا تا ہے، اور بے چارہ سندھ چیختا رہتا ہے، وفاق سے سندھ کو 55 فیصد کم پانی دیا جارہا ہے جب کہ ارسا میں سندھ کا نمائندہ بھی نہیں لیا جارہا جو زیادتی ہے۔

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved