May 11, 2018 08:57 pm
views : 449
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets Dutch Ambassador Ardi Stoios-Braken
کراچی ، کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری اشد ضروری ہے،گورنر سندھ
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے ہالینڈ کی سفیر نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقا ت میں دو طرفہ تعلقات ، پاک ہالینڈ مشترکہ سرمایہ کاری ، خطہ کی
سیاسی صورتحال سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا
گیا۔
گورنر سندھ محمدزبیر نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے باعث
کراچی میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے، مختلف غیر ملکی کمپنیاں
اپنے کاروبار میں توسیع اور نئے یونٹس لگانے کے لئے اقدامات کررہی ہیں۔
حکومت ہالینڈ کے سرمایہ کاروں کو بھی اس ضمن میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاک ہالینڈ دو طرفہ تعلقات کئی برسوں پر مشتمل ہیں جو
وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو ر ہے ہیں۔آپریشن ضرب عضب کی
کامیابی کے بعد امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہو چکی ہے جس کا اعتراف
دنیا بھر میں کیا جارہا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں کم اجرت ہیومن ریسورس کی دستیابی سرمایہ
کاروں کے لئے اسے ایک آئیڈیل شہر بناتی ہے ۔ صوبہ کی ا ستعداد بے پناہ ہے
ضرورت اس امر کی ہے ہالینڈ کے سرمایہ کار بھی اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
ملاقات میں ہالینڈ کی سفیرنے کہاکہ ہالینڈ کے سرمایہ کار زراعت ، انرجی
سیکٹر ، انفرااسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی
رکھتے ہیں۔ ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہالینڈ کے مفاد میں ہے۔