May 11, 2018 10:11 pm
views : 409
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi chairs meeting of ECC
اسلام آبا د ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
اقتصادی رابطہ کمیٹی نےفاٹا کے بے گھر افراد کیلئے پینتیس ہزار میٹرک ٹن
گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے یہ گندم پاسکو کے ذریعے ورلڈ فوڈ
پروگرام کو دی جائے گی۔ای سی سی کا اجلاس وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی
صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اوگرا آرڈیننس
2002میں ضروری ترامیم کی بھی منظوری دی۔ای سی سی نے افغانستان سے تازہ
فروٹس ،سبزیوں ،اورخشک میوہ جات کی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی پرچھوٹ کی بھی
منظوری دی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےاپنے دورہ افغانستان میں ان اشیا
پرریگولیٹری ڈیوٹی کی چھوٹ کا اعلان کیا تھا۔
اجلاس میں پی آئی اے کےطیاروں کی اوورہالنگ کیلئے 20ارب روپے کی منظوری دی
گئی۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ منظور شدہ رقم کو صرف طےکردہ کاموں پرخرچ کیا
جائے۔قومی ایئر لائن کے سی ای او نے پی آئی اے کے خسارے میں کمی اور اس کی
بہتری کیلئے کیے گئے اقدامات پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کوبریفنگ دی۔