کراچی،باغ جناح میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں مکمل
پیپلز پارٹی آج باغ جناح میں جلسہ کر رہی ہے، جس سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و دیگر رہنما خطاب کریں گے،پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کے مطابق جلسہ گاہ میں تقریباً 40 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں، 120 فٹ لمبا، 40 فٹ چوڑا، 20 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے، لائٹنگ اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،جلسہ گاہ کے اطراف میں پارکنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، اسٹیج کی سکیورٹی جانثاران شہید بے نظیر بھٹو سنبھالیں گے, جلسے کا آغازشام 4 بجے ہو گا،پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، سعید غنی و دیگر نے جمعہ کو جلسہ گاہ کا دورہ کر کے تیاریوں لکا جائزہ لیا۔
یاد رہے کراچی میں گلشن اقبال کے حکیم سعید گراونڈ میں جلسے کے لئے جیالوں اور کھلاڑیوں میں تصادم بھی ہوا، جس کے بعد کارکنوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا، لاٹھیاں برسائیں اور کیمپ جلا ئے،اس دوران کئی افراد زخمی بھی ہوئے کشیدگی کے بعد دونوں جماعتوں نے گلشن اقبال کے حکیم سعید گراونڈ میں جلسہ کرنے کی بجائے مقام تبدیل کر نے کا اعلان کیا تھا۔