May 12, 2018 07:23 pm
views : 364
Location : Different Areas
Lahore- Weather Become Pleasant After Rain in City
لاہور،شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا
لاہورسمیت پنجاب کے مختلف مقامات پربوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے
موسم خوشگوار ہوگیا۔ہفتے کے روزپنجاب کے مختلف مقامات پر صبح کے وقت چھائے
بادل اور بوندا باندی نے موسم خوشگوار بنارکھا ہے،لوگوں کی بڑی تعداد سہانے
موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئی۔
دیوانی گھٹا، چھم چھم کرتی بوندیں، مستانی ہوا پر خوشی سے رقص کرتے پتوں نے
سماں خوش گواربنادیا ہے، بارش سے باغوں کے شہر کی خوبصورتی دو چند ہوگئی،
پھول پتے درخت سب نکھر گئے، ہر طرف رنگ بکھر گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 40 ڈگری
سینٹی گریڈ اور کم از کم 25 سینٹی ڈگری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق
لاہور میں آج ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے,محکمہ موسمیات کا کہنا
ہے کہ بالائی پنجاب ، خیبرپختونخواہ، کشمیر اور گلگت میں آئندہ 24 گھنٹوں
کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔