لاہور،نابینا افراد کا احتجاج 5ویں روز بھی جاری
لاہورمیں کلمہ چوک پر 4 روز سے احتجاج کرتے نابینا افراد کے پنجاب حکومت
کےساتھ مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہوگئے ہیں،مظاہرین نے کلمہ چوک پر دھرنا
دے کر میٹروبس سروس معطل کردی ہے۔
پنجاب حکومت سے تحریری معاہدے میں مستقل ملازمت کی یقین دہانی نہ ملنے پر
نابینا افراد آج پانچویں روز بھی سڑکوں پر ہیں،میٹرو بس سروس کے روٹ پر
دھرنا دیے بیٹھے یہ نابینا افراد مطالبات منظور ہونے تک گھر جانے پرآمادہ
نہیں ہیں۔
نابینا افراد کا موقف ہے کہ پنجاب حکومت ان کی ایڈ ہاک ملازمتوں کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔
دوسری جانب دھرنے کے باعث میٹروبس کاروٹ 2 مراحل میں تقسیم ہوگیا جس سے
مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ مظاہرین کہتے ہیں کہ پنجاب حکومت جب
تک سنجیدگی سے ان کا مطالبہ پورا نہیں کرتی وہ سڑکوں پر ہی رہیں گے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرے میں شریک نابینا شخص کا کہنا تھا