May 12, 2018 08:55 pm
views : 383
Location : Supreme Court Of Pakistan Karachi Registry
Karachi- Girl from Dadu tried to Stop CJP Saqib Nisar's motorcade to get justice
کراچی،انصاف کے حصول کے لئے نوجوان لڑکی چیف جسٹس کےقافلے کے سامنے آگئی
انصاف کے حصول کے لئے نوجوان لڑکی چیف جسٹس کےقافلے کے سامنے آگئی۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی کراچی رجسٹری آمد کے موقع پر قانون کی
طالب علم نوجوان لڑکی نے چیف جسٹس کی گاڑی روکنے کی کوشش کی۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کے لیے چیف جسٹس ثاقب
نثار آرہے تھے تو متاثرہ لڑکی ام رباب ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھائے کراچی
رجسٹری کے باہر چیف جسٹس کے اسکواڈ میں شامل گاڑیوں کے سامنے آگئی۔
متاثرہ لڑکی ام رباب کا کہنا تھا کہ 17 جنوری کومیرے گھر کے 3 افراد کو قتل
کر دیا گیا،مگر ہماری کوئی فریاد نہیں سنی گئی،اس کا کہنا تھا کہ میری چیف
جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ انصاف فراہم کریں۔