کراچی،چیف جسٹس کا سینٹرل جیل کراچی کا دورہ،قیدیوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات پر اظہاراطمینان
چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کے
بعد سنٹرل جیل کراچی کا دورہ کیا ،چیف جسٹس پاکستان نے جیل کے مختلف شعبوں
کا دورہ کیا اور قیدیوں کو دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے سینٹرل جیل کراچی کا تفصیلی دورہ کیا دورے کے دوران
جیف جسٹس کچن، ہسپتال اورقیدیوں کی بیرکوں میں گئے، کھانا کھا کر چیک کیا
اور قیدیوں کی شکایات بھی سنیں،چیف جسٹس نےجیل حکام سے سزا کاٹنے والے
قیدیوں کی رپورٹ طلب کر لی۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے سینٹرل جیل کے دورے کے دوران قیدیوں نے شکایت
کی کہ سزائیں پوری ہونے کے باوجو د رہا نہیں کیا جاتا، چیج جسٹس نے جیل میں
فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا، قیدیوں کے لئے تیار کھانا
کھایا اور اسکے معیار کا جائزہ لیا۔ چیف جسٹس قیدیوں کی بیرکوں میں گئے، ان
کے مسائل سنا اور جیل کے ہسپتال کا بھی دورہ کیا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے
سزائیں کاٹے والے قیدیوں کی رپورٹ طلب کر لی تاہم مجموعی طور پر جیل کے
انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سنٹرل جیل کراچی میں دیگر صوبوں کی نسبت
انتظامات بہت بہتر ہے ،ان کا کہناتھا کہ کھانے کا معیار اور علاج کی
سہولیات بھی قابل اطمینان ہیں۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے خیبرپختونخوا کے دورے کے موقع پر انتظامات
کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا اور صفائی کے ناقص انتظامات پر انتظامیہ کی
سرزنش کی تھی۔