پشاور،جاپان اور پاکستان کے مابین بہترین تعلقات ہے اور کبھی بھی تعلقات کو خراب ہونے نہیں دینگے،جاپانی سفیر تکاشی کوریو
جاپانی سفیر تکاشی کوریونے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو
خواتین اور بچوں کیلئے مخصوص بسیں بہت جلد فراہم کرینگے جبکہ اسلام
آباد سے برہان تک ٹرانسمیشن لائن پر بھی کام میں تعاون کرینگے۔
جاپانی سفیر کاشی کوریو اپنی اہلیہ کے ہمراہ پشاور میں اعزای قونصل
جنرل فضل کریم آفریدی اور ایرانی قونصل جنرل باکر بیگی سےانکی
رہائشن گاہ پر ملاقات کی،ملاقات کے دوران رہنماؤں کے درمیان ملکی
صورتحال پر بات چیت ہوئی ،میزبان کی جانب جاپانی سفیر اور نکی اہلیہ
کو تحائف دئے گئے ۔
اس مقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاپانی سفیر
نے کہا کہ جاپان اور پاکستان کے مابین بہترین تعلقات ہے اور کبھی
بھی تعلقات کو خراب ہونے نہیں دینگے،جاپان نے1989سے ابھی تک اس صوبے
میں64پروجیکٹس میں مالی معاونت کی ہے جبکہ فاٹا اور خیبر پختونخوا
میں مزید اہم ترقیاتی پروجیکسٹس شروع کرنا بھی انکی ترجیحات میں شامل
ہے۔