May 12, 2018 11:03 pm
views : 588
Location : Different Areas
Islamabad- Pleasent Weather in City
اسلام آباد،شہر میں وقفے وقفے سے جاری بارش نے موسم خوشگوار بنادیا
اسلام آباد میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہر اقتدار کا موسم سہانا
ہو گیا،بھیگے بھیگے موسم میں حسین نظاروں نے شہریوں پر سحر طاری کر
دیا،راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش سے موسم رنگین ہو گیا،دارالحکومت
اسلام آباد سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں اور خیبرپختونخوا کے چند شہروں میں
وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور مری کے ساتھ ساتھ خیرب پختونخوا کے
بالائی اور وسطی علاقوں میں بھی چند مقامات پر بارش برستی رہے گی،بالائی
پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں بارش ہوگی ، جبکہ
بلوچستان اور سندھ میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج اور کل بیشتر بالائی علاقوں جن میں
مری اسلام آباد راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ،ساہیوال لاہور اور فیصل
آباد ڈویژن کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کے بعض مقامات پر بارش ہونے کا
امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ 3 سے 4 روز تک جاری رہے گا۔