لاہور، متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایجوکیشن ونگ کے اساتذہ کی جانب سےمطالبات کے حق میں مظاہرہ
متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایجوکیشن ونگ کے اساتذہ کی جانب سے لاہور پریس
کلب کے باہر مطالبات کے حق میں احتجاج کیا گیا ،مظاہرے میں شریک اساتذہ نے
ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جنپر انکے نرے اور مطالبات
درج تھے،اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے چیف جسٹس سے صورتحال کا نوٹس لینے
کا مطالبہ کیا گیا جبکہ سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے خلاف نعرے
بازی بھی کی گئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم محکمے کا حصہ ہونے کے باوجود پنشن سے مھروم ہیں
جبکہ ہماری تنخواہوں میں اضافہ بھی روک دیا گیا ہے جس سے ہمارا گزر بسر
مشکل ہوگیا ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرے میں
شریک خاتون کا کہنا تھا کہ ہم متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایجوکیشن ونگ کا
حصہ تو ہیں لیکن اپنی بنیادی حقوق کی خاطر آج ہم سڑکوں پر آئے ہوئے ہیں،
ہم پنشن گریجویٹی سے محروم ہیں ہمارا حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے
کہ فی الفور ہماری تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔