May 12, 2018 11:35 pm
views : 425
Location : Different Areas
Peshawar- Weather Become Pleasent After Rain
پشاور ،شہر اور گردونواح میں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
پشاور میں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی
کا زور بھی ٹوٹ گیا،موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں نے پارکوں اور بازاروں کا
رخ کر لیا ،رم جھم بارش سے شہریوں کے ویک اینڈ کا مزہ دوبالا ہوگیا،تاہم
بکاسی آب کا نظام بہتر نہ ہونے کے سبب شہر کی مختلف شاہراہوں پر پانی کھڑا
ہوگیا جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں 05 ملی لٹر بارش ہوئی ،محکمہ موسمیات کی
جانب سے خیبرپختونخوا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ،
کوئٹہ، ژوب ڈویژن، اسلام آباد ، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند
مقامات پر تیز ہواوٗں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔