کراچی،پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ایک ہے،عمران خان پہلے نئے پاکستان اور اب ایک پاکستان کا منجن بیچ رہے ہیں،بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ایک ہے، پچھلے دنوں اس بات کا ثبوت بھی مل گیا،پی ٹی آئی نے امن تباہ کرنے کی کوشش کی تاہم ہم نے ان کی ہر کوشش ناکام بنادی، کراچی والے عمران کی صورت نیا بانی ایم کیوایم برداشت نہیں کرینگے۔
کراچی کے باغ جناح میں پیپلز پارٹی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گڈ گورننس کا حال یہ ہے کہ انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت میں دوہرا معیار رکھا ہوا ہے، ایک نہیں دو خیبر پختوا ہیں،انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کراچی بھی آپ کا ہے، لاڑکانہ بھی اور پشاور بھی آپکا ہی ہے۔ عمران خان حکومت نے ایک بھی یونیورسٹی نہیں بنائی چلیں ہیں نیا پاکستان بنانے۔