May 13, 2018 01:33 pm
views : 4080
Location : Different Places
Peshawar- Pakistan’s 1st Transgender Radio Rj
پشاور، خواجہ سراء ثوبیہ ملک کا پہلا ریڈیو آر جے بن گیا
کہتے ہیں ہمت مرداں تو مدد خدا،یہ ثابت کردیا پشاور سے تعلق رکھنے والے ایک
خواجہ سراء نے، جو نہ صرف خود کفیل ہے بلکہ اعلی تعلیم حاصل کرنے والا
صوبے کا پہلا خواجہ سراء بھی ہے،شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا،خواجہ سراء
ثوبیہ ملک کا پہلا ریڈیو آر جے بن گیا،ناچ گانے کی دنیاسےباہرنکل کر من
پسند پیشے میں قدم رکھا اور اب ہر ہفتے ریڈیو میں خصوصی پروگرام کرتا ہے۔
یہی نہیں بلکہ ثوبیہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں بھی کسی سے کم نہیں، آج
کل بیچلر امتحانات کی تیاری بھی جاری ہیں، ثوبیہ کا کہنا ہے کہ تعلیم حاصل
کرنا ہمیشہ سے اس کا دیرینہ خواب رہا ہے۔
معاشرے اور اپنوں کی ستم ظریفی کے باوجود بھی ثوبیہ دوسرے خواجہ سراؤں کے لیے مشعل را ہ ہے۔
معاشرے میں خواجہ سرائوں جیسے پسے ہوئے طبقے کو اگر حکومتی توجہ ملے تو
ثوبیہ جیسے محنتی خواجہ سراءاس جدید دور میں کسی سے پیچھے نہیں رہینگے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے پہلے خواجہ سرا آر جے کا کہنا تھا
ریڈیو آر جے بننے کے حوالے سے ثوبیہ کا کہنا تھا۔