اسلام آباد، حالیہ بیان کے نتیجے میں ملکی سیاست سے نواز کا وائٹ واش ہو جائیگا،بابر اعوان
رہنما پاکستان تحریک انصاف بابر اعوان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بتانا
پڑے گا کہ کون سے دہشتگرد ان سے پوچھ کر دہشتگردی کرتے ہیں،انکے خلاف
کارروائی ہونی چاہیے۔
سپریم کورٹ کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندون سے گفتگو کرتے
ہوئےبابر اعوان کا کہنا تھاممبئی دھماکوں کے حوالے سے جرمنی میں کتابیں
چھپیں امریکہ، بھارت اور پوری دنیا میں کہا گیا کہ جھوٹا آپریشن تھا اس
میں اسرائیل اور بھارت کا نام آیا نواز شریف بتائیں کہ یہ بیان دے کر وہ
کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ،نواز شریف میں جوگی ادتیہ ناتھ کی روح اورنریندر
مودی کی زبان ہے وہ خود کو اڈیالہ سے بچانے کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔
بابر اعوان کا کہنا تھا ننگ ملت ،ننگ دیں ننگ وطن نواز از لاہور،صادق از
دکن ،کسی پر غداری کا الزام نہیں لگاتا نواز شریف قوم کو بتائے کہ وہ
کلبھوشن یادیو کا نام انکی زبان پر کیوں نہیں آتاانہوں نے آج تک ایک لفظ
مودی کے خلاف نہیں بولا کشمیر میں بت گناہ شہریوں کی ہلاکت پر وہ چپ
رہے،نواز شریف نےپاکستان کے مفادات کا وائٹ واش کیا،حالیہ بیان کے نتیجے
میں ملکی سیاست سے نواز کا وائٹ واش ہو جائیگا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مطا لبہ کیا کہ نواز شریف کے خلاف فوری طور پر ایکشن
ہونا چاہیے،اگر نہیں ہوا تو قانون کا دروازہ کھٹکٹائیں گے،ڈی جی ایف آئی
اے کا فرض ہے کہ وہ 1973 کے تحت اپنی ذمہ داری پوری کریں نواز شریف بچ نہیں
سکتے انہوں قوم کا بتانا پڑے گا کہ کون سے دہشتگرد ان سے پوچھ کر دہشت
گردی کرتے ہیں۔