لاہور ،مینار پاکستان پر ایم ایم اے کے جلسے کی تیاریاں مکمل
متحدہ مجلس عمل آج مینار پاکستان گراؤنڈ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس
کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں،متحدہ مجلس عمل کی جانب سے
آج مینار پاکستان پر جلسہ منعقد کیا جائے گا جس کے لیے تیاریاں اور
انتظامات زور وشور سے جاری ہیں اور پنڈال بھی سج چکا ہے جبکہ رہنماؤں نے اس
جلسے کے کامیاب اور تاریخی ہونے کی نوید سنائی ہے۔
مذہبی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کی بحالی کے بعد لاہور کے جلسے کو سب سے
بڑا جلسہ قرار دیا جارہا ہے جس کے لیے مینار پاکستان گراؤنڈ میں اسٹیج
لگادیا گیا۔
جلسہ گاہ کے اندر اور باہر مختلف بینرز، پینافلیکس اور پوسٹرز آویزاں
کیےگئے ہیں جن پر اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان کی تصاویر اور مختلف
نعرے درج ہیں۔
آج کے جلسے کے دوران متحدہ مجلس عمل کے مرکزی قائدین سیاسی لائحہ عمل اور
انتخابی مہم کا اعلان کر یں گے جب کہ جلسے سے ایم ایم اے کے صدر مولانا فضل
الرحمان، سراج الحق، لیاقت بلوچ اور دیگر خطاب کریں گے۔