فیصل آباد، دریائے نیلم پر پل گرنے سے پانچ طلباءجاں بحق 6 کو زندہ بچالیا گیا
دریائے نیلم پر پل گرنے سے پانچ طلباءجاں بحق 6 کو زندہ بچالیا گیا۔
وادی نیلم میں خستہ حال کنڈل شاہی پل ٹوٹ گیا جس کے باعث پل پر کھڑے سیاح
نالہ جاگراں میں گرگئے،پل سیاحوں کے رش کے باعث ٹوٹ گیا جس کے نتیجے تفریحی
دورے پر آئے طلباءبہہ گئے جبکہ امدادی کارروائیوں کے بعد پانچ طلباءکی
لاشیں نکال لی گئیں اور 6 کو زندہ بچالیا گیا ہے،تفریحی دورے پر آئے طلبا
کا تعلق فیصل آباد کے نجی کالج سے تھا۔
نجی کالج کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن جنید سبحانی کا کہنا ہے کہ انکے کالج
کے 2 طالب علم جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ تین زخمیوں کو طبی امداد
دی جا رہی ہے،ہر سال انکے کالج سے طلبا اس طرح کے ٹوورز پر جاتے یہں اور
سارا انتظام منظم انداز میں ہوتا ہے،حادثے کا شکار ہونے والے طلبا تصویری
بنانے کے لئے پل پر اترے تھے جبکہ کسی اور کالج کے طلبا بھی پل پر آگئے تھے
جس کی وجہ پل پر وزن بڑھا اور پل ٹوٹنے کے سبب حادثہ پیش آیا۔