کراچی،رمضان المبارک سے قبل آخری اتوار،شہریوں کی بڑی تعداد ہاکس پہنچ گئی
گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے کراچی کے باسیوں نے رمضان المبارک سے قبل آخری
اتوار کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرنے کے ساحل سمندر کا رخ کرلیا ہے۔
ہاکس بے کےساحل پر ٹھنڈی ہوائیں بھی ہیں اور لہروں کا شور بھی ہے جبکہ بچے
بڑے سبھی موج مستی میں مصروف ہیں کسی نے کی اونٹ کی سواری کی تو کسی نے
گھوڑے کی تو کوئی ریت میں سیپیاں ڈھونڈتا نظر آیا،سمندر کی لہروں سے
اٹھکیلیوں کے ساتھ ساتھ ساحل کے کنارے شہریوں نے گھر کے بنے چٹ پٹے کھانوں
کے بھی مزے لئے، چھٹی کے دن شہریوں نے ساحل سمندر پر ڈیرے جمالئے، فیملی کے
ساتھ انجوائے کیا اور سمندر کے ٹھنڈے پانی کے مزے لئےفیملی اوردوستوں کے
ہمراہ آئے افراد نے کھانے پینے اور گھومنے پھرنے کے علاوہ خوشی کے ان لمحات
کو کیمرے کی آنکھ میں بھی محفوظ کیا۔
ویسے تو ہر اتوار ہی شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر کا رخ کرتی ہے تاہم
رمضان سے قبل آخری اتوار کو شہریوں کی بڑی تعداد نے ساحل سمندر کا رخ کیا۔