وادی نیلم میں پل ٹوٹنے سے 40 سے زائد سیاح نالے میں جا گرے،5 جاں بحق،ریسکیو کارروائیاں جاری
وادی نیلم میں کنڈل شاہی پل ٹوٹنے سے 40 سے زائد سیاح دریائے نیلم کے
146نالہ جاگراں145 میں جاگرے جن میں سے 5 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں
اور 13 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے جب کہ باقی کی تلاش جاری ہے۔
مظفر آباد میں وادی نیلم میں خستہ حال کنڈل شاہی پل ٹوٹ گیا جس کے باعث
پل پر کھڑے سیاح نالہ جاگراں میں گرگئے، ڈوبنے والے پانچ افراد کی لاشیں
نکال لی گئی ہیں جن میں سے 3 فیصل آباد کے نجی کالج کے طالب علم تھے، اب
تک 13 افراد کو زخمی حالت میں زندہ بچالیا گیا ہے جب کہ باقی لاپتہ سیاحوں
کی تلاش کے لیے امدادی اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ دریا کا بہاؤ
انتہائی تیز ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پل پر خواتین اور بچوں سمیت 40 سے زائد سیاح کھڑے تھے
کہ اچانک پل ٹوٹ گیا اور تمام لوگ نالے میں بہہ گئے۔ نالہ جاگراں بلندی سے
نیچے اترنے والا انتہائی تیز رفتار نالہ ہے جس میں پانی بہت تیز رفتاری سے
بہتا ہے لہٰذا گرنے والے سیاحوں کےبچنے کی امید بہت کم ہے,ریسکیو ٹیموں کے
ساتھ پاک آرمی بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہے۔
انتظامیہ نے معلومات کے لیے فون نمبرز جاری کیے ہیں ڈسٹرکٹ نیلم کے کنٹرول
روم نمبر 05821935550 اور مظفر آباد ڈویثرن میں قائم کنٹرول روم نمبر
1582292 0097 پر مزید معلومات کے لئے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
حادثے میں بچ جانے والے نوجوان کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا۔