پشاور،پولیس کی کارروائی،سابق آرمی افسر کے گھر ڈکیتی کرنے والا بین الصوبائی گروہ گرفتار
پشاورپوليس نےسابق آرمی آفيسر کے گھرکو لوٹنے والے بين الصوبائی ڈکیت گروہ
کے چار ارکان کو گرفتار کرکے قبضے سے مسروقہ زيوارات برآمد کرلئے ہيں۔
ايس ايس پی آپريشن پشاور جاويد اقبال نے پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے
ہوئے کہا کہ کے دو اپريل کو ڈکيت گروہ نے ناصر باغ روڈ پر عسکري کالوني
ميں چار گھروں کو نشانہ بنايا ،تفتيش کے دوران واردات ميں استعمال ہونے
والي گاڑی کالونی کے قريب کھڑی پائی گئی،مزيد تفتيش پر پنجاب سے چار ملزمان
گرفتار ہوئے جن ميں جنيد يار،فضل الرحمان ،محمد اسد اور ہارون الرشيد شامل
ہيں ۔۔جو پنجاب ميں بھي سرگرم تھے اور ان کے خلاف ڈکيتي کے ساٹھ سے زيادہ
مقدمات درج ہيں ۔
ایس ایس پی آپریشن کا مزید کہنا تھاپوليس نے گروہ کے قبضہ سے مسروقہ 25
تولے زيورات سميت واردات ميں استعمال ہونے والي کلاشکوف ،2 پستول اور موٹر
سائيکل برآمد کرلی ہے،ايس ايس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان ہمیشہ بڑے گھروں کو
ٹارگٹ کرتے تھے جبکہ پشاور میں یہ پہلی واردات تھی۔