پشاور،پاک چین سفارتی تعلقات کے 67 سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد
پشاور میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 67 سال مکمل ہونے پر کنسرٹ کا
انعقاد کیا گیا جس میں چینی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا،مہمان
خصوصی چینی سفیریوجینگ کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد پاک چین روابط اور
ثقافت کو مزیدنزدیک لاناہے۔
پاک چین کے سفارتی تعلقات کے 67 سال مکمل ہونے پر نجی ہوٹل میں تقریب
کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں گورنرخیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور
چینی سفیر یو جینگ نے شرکت کی،چائینز فنکاروں نے جہاں اپنے ثقافتی
میوزک سے لوگوں کو محظوظ کیا تو وہیں پاکستانی نغمے پیش کرکے شرکاء سے
خوب داد سمیٹی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر یو جینگ نے کہا کہ پاکستان اور چین
کے کئی سالوں سے جغرافیائی اور ثقافتی رشتہ ہے اور سی پیک سے دونوں ممالک
کے روابط اور دوستی مزیدمضبوط ہو گی،اور سی پیک خطے کیلئے گیم چینچر
ثابت ہوگا۔
گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑاکا کہنا تھا کہ سی پیک پاک چین
دوستی کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا جبکہ سی پیک سے
خیبر پختونخوا اور فاٹا کو بھی فائدہ ہوگا۔