May 13, 2018 08:29 pm
views : 405
Location : Different Places
Lahore- Chicken Price Hike
لاہور، مرغی کی قیمتوں میں اضافہ،شہری پریشان
لاہور میں رمضان المبارک سےایک ہفتہ پہلےہی مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پَر
لگ گئے، لاہورمیں ایک ہفتےکےدوران مرغی کےگوشت کی قیمت 220 روپےسےبڑھ کر
280 سے 300 روپے فی کلوتک پہنچ گئی، پریشان حال شہری کہتے ہیں کہ
بکرااوربڑا گوشت پہلےہی سکت سےباہر ہے،اب مرغی بھی نہیں کھا سکتے،وہ
کدھرجائیں۔
شہریوں کا کہناہے کہ ہر چیز میں قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے،حکومت سو
رہی ہے جلسوں پر کروڑوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جبکہ عوام کا کسی کو کوئی
خیال نہیں ہے،حکومت اور انتظامیہ کواشیائےخورونوش کی قیمتیں کنٹرول رکھنے
کےلئےپہلےسے تیاری کرنی چاہئے تاکہ کوئی ان کی جیبوں پر ہاتھ صاف نہ
کرسکے،دکانداروں کا کہنا ہے کہ مرغی مہنگھی مل رہی ہے تبھی ہم بھی مہنگی
فروخت کر رہے ہیں۔
ایک خاتون کا ذرائع ابلاغ عامہ کنمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا
ایک شہری کا کہنا تھا
ایک اور شہری کا کہنا تھا
ایک بزرگ شخص کا کہنا تھا
مرغی فروخت کرنے والے دکاندارکا کہنا تھا