لاہور،پاکستان کی ترقی صرف جمہوریت سے وابستہ ہے،وزیر اعظم
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کا نظام ٹیکسوں سے چلتا ہے اور ٹیکس ادا کرنے سے بڑی کوئی حب الوطنی نہیں ہے، پاکستان کی ترقی صرف جمہوریت سے وابستہ ہے۔
لاہور چیمبر آف کامرس میں اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انتخابات جولائی میں ہوں گے اور جو بھی حکومت آئے گی پالیسیاں جاری رہیں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے تاجر برداری اور سرمایہ کاروں سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے ہیں اور ان کے مطالبات کو پورا کیا ہے اور اب ان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں اور برآمدات کو 40 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک لے کر جائیں،انہوں نے کہا کہ جب تک ملکی وسائل نہیں بڑھیں گے تو ملک ترقی نہیں کرے گا۔