کراچی،نواز شریف کے بیان نے مودی کے بیانیے پر ٹھپہ لگا دیا ہے،شیری رحمان
پیپلزپارٹی کی رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کے استحکام کو قطعاً مجروح نہیں ہونے دیں گے، سابق وزیر اعظم نے مودی کے بیان پر ٹھپہ لگایا۔
بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیری رحمان نے کہا کہ افسوس ہے کہ3بار وزیراعظم بننے والا شخص پاکستان کے خلاف ایسے بیان دے رہا ہے، انہوں نے مودی کے مؤقف پر ٹھپہ لگا دیا،نوازشریف کےبیان کو مسترد کرتے ہیں، وہ پاکستان کی قربانیوں پر پانی پھیرنے کی کوشش کررہے ہیں, نوازشریف نے پاکستان کے وقار کو مجروح کیا، وہ ایسے بیانات سے لوگوں کی توجہ نہیں ہٹاسکتے۔
پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف سیاسی شہید نہ بنیں ذمہ داری دکھائیں، اپنا بیان واپس لیں یا اس کی وضاحت دیں، ملکی استحکام کو قطعاً مجروح نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کامقدمہ ہرسطح پرلڑیں گے۔
رہنما پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ کیا نوازشریف تجزیہ کار ہیں جو ایسےبیانات دے رہے ہیں، انہوں نے نریندر مودی کے مؤقف کی تائید کی، نواز شریف نے پاکستان کا بیانیہ کمپرو مائز کرنے کی کوشش کی۔
شیری رحمان کامزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اکیلے جنگ لڑرہا ہے، پاک فوج اور ہزاروں پاکستانیوں نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں،چوہدری نثار کے مؤقف پر کوئی دو رائے نہیں انہوں نے ممبئی ٹرائل کی بات کی جس کی تائید کرتے ہیں، کون کہتا ہے کہ پاکستان ممبئی حملوں کے ٹرائل نہیں چاہتاپاکستان ممبئی ٹرائل مکمل کرنے کی کوشش میں پیش پیش رہا ہے بلکہ بھارت پاکستان کے ساتھ تعاون نہیں کررہا، پاکستان نے ممبئی حملوں پر 2008سے تواتر سے تعاون کیا۔