لاہور،جب تک زندگی باقی ہےہم پاکستان میں نظام مصطفیٰﷺ کے لئے لڑیں گے مریں گے،سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان گواہ ہے کہ 23 مارچ 1940 کو مسلمانوں نے اسی مینار پاکستان پر اللہ سے وعدہ کیا تھا کہ ہمیں آزادی عطا فرما ہم اس خطہ زمین میں اللہ کے علاوہ کسی کی بندگی نہیں کریں گے لیکن ستر سال گزر گئے لیکن ایک دن کے لئے بھی پاکستان میں اسلامی نظام نہیں دیکھا۔
مسلمانوں نے جدوجہد سیکولرازم،لبرل ازل یا کرپٹ سیاستدانوں کے لئے قربانیاں نہیں دیں،ماؤں نے اپنے بچوں کی قربانیاں دینے کے بعد بھی پاکستان کا نعرہ لگایا۔
مینار پاکستان پے ایم ایم اے کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اپنی نہیں اللہ کی حکومت قائم کرنا چاہتا ہوں،ایک بار پھر عوام میرے ساتھ ملکر بادشاہی مسجد اور مینار پاکستان کے ساتھ اللہ سے وعدہ کریں کہ جب تک زندگی باقی ہے رگوں میں لہو باقی ہے،ہم پاکستان میں نظام مصطفیٰﷺ کے لئے لڑیں گے مریں گے۔