May 14, 2018 12:58 pm
views : 396
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines By 590 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٖغیر معمولی مندی کا رجحان،590 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روزپیر (14 مئی 2018) کو
مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 590 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43004 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 233 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 32 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،196 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 5 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا