May 14, 2018 02:33 pm
views : 401
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets CPNE Delegation
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر ہاؤس میں کونسل آف پاکستان نیوز
پیپر ایڈیٹرز کے صدر عارف نظامی کی قیادت میں نو منتخب عہدیداران نے ملاقات
کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات میں امن و امان ، جاری صورتحال ، عام
انتخابات ، معاشی سرگرمیوں میں اضافہ سے عام آدمی پر اس کے اثرات ،جمہوریت
کے تسلسل میں صحافت کے کردار اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ
خیال کیا گیا۔
گورنرسندھ نے نو منتخب عہدیدارو ں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ منتخب
عہدیداراپنی صلاحیت سے ادارہ کو مزید فعال با الخصوص صحافت کو درپیش مسائل
کے حل اور مشکلات کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کرینگے ، نومنتخب
عہدیداروسیع تجربہ ،قومی جذبہ اور بھرپور صلاحیتوں کے مالک ہیں جن کا
انتخاب صحافتی پیشہ کے لئے اہم ثابت ہوگا۔
محمد زبیر نے کہا کہ صحافت ریاست کا ستون اور جمہوری ادارو ں ،سماجی شعبہ
جات اور عوامی فلاح وبہبود کے ضمن میں شروع ہونے والے منصوبوں میں شفافیت
یقینی بنانے کے لئے بھرپور خدمات انجام دے رہا ہے، صحافت نے جمہوریت کے
قیام ، تسلسل او ر استحکام میں بے پناہ قربانیاں دیں جو کہ قابل ستائش ہیں۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ ہماری تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہونے
والے ہیں جس میں شفافیت کے عمل کوہر صورت یقینی بنانے کے لئے متعلقہ اداروں
، اسٹیک ہولڈرز اور عوام کو اہم کردار ادا کرنا ہے اس ضمن میں صحافت کے
کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ، افواہوں اور بے یقینی کے ماحول میں
سرمایہ کاری پر انتہائی برے اثرات مرتب ہو تے ہیں جس سے قومی معیشت پر بھی
گہرے منفی اثرات پڑتے ہیں جو کہ مستحکم معیشت ، قومی اتحاد اور پرامن فضا
کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں عوام کو درست حقائق سے آگاہ کرنا
صحافت کی اولین ذمہ داری ہے ، اصل حقائق سے آگاہی سے ہی افواہوں اور بے
یقینی کی صورتحال کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
ملاقات میں نو منتخب سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک،سینئر نائب صدر امتنان
شاہد ،اعجاز الحق، ایاز خان ، اکرام سہگل ، رحمت علی رازی ، طاہر فاروق،
عارف صدیق بلوچ ، جوائنٹ سیکریٹری عامر محمود ، فنانس سیکریٹر ی حامد حسین
عابدی ، اطلاعات سیکریٹر ی عدنان ملک ،ضیاشاہد ، محمد طاہر ، ایاز خان ،
مظفر اعجاز ، سہیل دانش ، کاظم خان ، انور ساجدی ،بشیر احمد میمن ، عبد
الخالق علی ، مقصود یوسفی اور دیگر ایڈیٹرز شامل تھے۔