پشاور ، بازید خیل کے رہائشی حمیداللہ کی بازیابی کے لیے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
پشاور کے علاقے بازید خیل کے رہائشی حمیداللہ کی بازیابی کے لیے پریس کلب
کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور
بینرز اٹھا کر احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر حمیداللہ نے کوئی جرم کیا ہے تو اس پر مقدمہ
درج کر کے عدالت میں پیش کیا جائے، حمیداللہ گل بہار میں گل فروشی کا کام
کرتا تھا اور اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا اور دو سال قبل نامعلوم افراد
نے اس کو اٹھا یا اور آج تک اس کا پتہ نہیں چل سکا ،ان کے چھوٹے چھوٹے بچے
ہیں جو کہ آج کل غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔
مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف دلانے کی اپیل کی ہے ۔
اس موقع پر ایک شہر ی شکیل خان نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا