Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 14, 2018 06:58 pm views : 465

Location : Muzaffarabad

Islamabad- Inauguration of PNR≻ at Muzaffarabad
  • Urdu

اسلام آباد ، آزاد جموں و کشمیر کے شہر مظفر آباد میں پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سنٹر کا قیام

آزاد جموں و کشمیر کے شہر مظفر آباد میں پاکستان نیو ی ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سنٹر کے قیام کی افتتاحی تقریب مظفر آباد میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف (پرسنیل) ، وائس ایڈمرل عبدالعلیم اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔تقریب گاہ آمد پر اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف(آرگنائزیشن اینڈ میتھڈز) نے مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے کہا کہ یہ ریکروٹمنٹ سنٹر نہ صرف آزاد جموں و کشمیر اور ملحقہ علاقوں کے جوانوں کو سال بھر پاکستا ن نیوی میں بھرتی کی سہولیات فراہم کریگا بلکہ پاک بحریہ میں قومی یکجہتی اور علاقائی ہم آہنگی کو بھی فروغ دے گا۔
مہمانِ خصوصی نے مظفر آباد میں ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سنٹر کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ سنٹر ملک کے اس خطے کے لوگوں کے لیے ترغیب میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف (پرسنیل) ، وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے مزید کہا کہ مظفر آباد میں سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سنٹر کے قیام کی ضرورت کو شدت سے محسوس کیا جا رہا تھا کیونکہ اس علاقے سے پاکستان نیوی میں کثیر تعداد میں شمولیت کے خواہش مند نوجوانوں کو بھرتی کے لیے ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سنٹر راولپنڈی جانا پڑتا تھا۔
وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے امید ظاہر کی کہ پاک بحریہ میں شمولیت کے ضمن میں نوجوان نسل کو ترغیب دینے کے لیے بھرتی ٹیمیں مزید تندہی سے کا م کریں گی تا کہ مظفر آباد اور ملحقہ علاقوں سے زیادہ سے زیادہ نوجوان پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کریں۔
خطاب کے بعد مہمانِ خصوصی نے سنٹرکا باقاعدہ افتتاح کیا۔مہمانِ خصوصی نے قلیل ترین مدت میں سنٹر کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے ریکروٹمنٹ ڈائریکٹریٹ کی کاوشوں کو سراہا اور مقامی آبادی کو مبارک باد پیش کی جو اس سنٹر کے ذریعے اپنے علاقے میں بھرتی کی سہولیات سے مستفید ہو گی۔سنٹر کی افتتاحی تقریب میں سول و عسکری اور مقامی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
بعد ازاں، وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور بشمول بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے چیف آف اسٹاف (پرسنیل) نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم اور پاک بحریہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے وزیرِ اعظم نے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کے سلسلے میں مسلح افواج کے عزم کو سراہا۔

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved