اسلام آباد،نواز شریف نے جو کیا ہے اس سے بڑی غداری کیا ہوسکتی ہے،نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے شاہد خاقان عباسی
اورشہباز شریف دونوں استعفیٰ دیں، نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا
جائے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بھارت
اسرائیل لابی مغرب میں پاکستان کے خلاف پروپگنڈا کر رہی ہے،ہندوستان کہتا
ہے کہ کشمیریوں کو پاکستان بھڑکا رہا ہے، مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد یہ
مؤقف اور مضبوط ہوا،نوازشریف کے بیان پر بھارت میں خوشیاں منائی گئیں، بیان
سے پاک فوج کے خلاف تاثر گیا، ڈان لیکس میں نوازشریف نے انٹرنیشنل
اسٹیبلشمٹ کو اپیل کی کہ مجھے بچاؤ۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھاشاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف
کہہ رہے ہیں بھارتی میڈیا نےغلط سنا ہے جب کہ نوازشریف کا مطلب ہے ریاست
دہشت گرد جانے سے روک سکتی تھی، یہ لوگ ہندوستان کی زبان بول رہے
ہیں،پاکستان گرے لسٹ میں ہے، ایسے بیانات سے گریز کیا جائے۔
عمران خان نے مزیدکہا کہ کیا ن لیگ پولیٹیکل پارٹی ہے، سیاسی جماعت کا ایک
نظریہ ہوتا ہے، ان کا تو کوئی نظریہ ہی نہیں، نواز شریف نے جو کیا ہے اس سے
بڑی غداری کیا ہوسکتی ہے، بھارت اس بیان کو آگے لے گیا تو پاکستان کا
نقصان ہوگا،ن لیگ والےسب ڈاکو ہیں، شہبازشریف کی ایک ایک کمپنی میں کرپشن
نکلے گی، ان کے بیٹے بھی کرپشن میں ملوث ہیں، نیب تحقیقات کرے حسن، حسین کے
بھارت میں کتنے بزنس ہیں۔