May 15, 2018 12:16 pm
views : 351
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines By 442 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،442 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسر ے روزمنگل (15 مئی
2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس442 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42056 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 258کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 63کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،184 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 11 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔