May 15, 2018 12:25 pm
views : 382
Location : Mansoor Ahmed Residence
Karachi- Governor Sindh reached Hockey Player Late Mansoor Ahmed Residence
کراچی ، گورنرسندھ محمد زبیر کی ہاکی ورلڈ کپ کے فاتح اور قومی ٹیم کے سابق کپتان منصور احمد (مرحوم) کے گھر آمد
کراچی میں گورنرسندھ محمد زبیر نے ہاکی ورلڈ کپ کے فاتح اور قومی ٹیم کے
سابق کپتان منصور احمد (مرحوم) کے گھر پہنچے جہا ں انہوں نے والدہ سے اظہار
تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہاکی کے عظیم
کھلاڑی کے انتقال پر پوری قوم سوگوار ہے۔منصور احمد نے عالمی سطح پر
پاکستان کا نام روشن کیا ۔ پور ی دنیا منصور احمد کی گول کیپنگ کی صلاحیتوں
کی مداح رہی۔
محمد زبیر نے کہا انہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے پاکستان کو ورلڈ کپ
سمیت کئی میچ جتوائے۔ پاکستان ہاکی کے فروغ کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد
رکھی جائیں گی۔