May 15, 2018 06:21 pm
views : 395
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines By 39 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 39 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمنگل (15مئی 2018)
کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 39
پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42459 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغازمنفی زون میں ہوا۔font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 347 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 170 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،152 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 25 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔