May 15, 2018 06:29 pm
views : 385
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab meets Sialkot Union Councelor Delegation
لاہور ،گورنر پنجاب سے سیالکوٹ کی یونین کونسلز کے چیئر مینوں اور وائس چیئر مینوں کی ملاقات
لاہور میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ
منشاء اللہ بٹ کی قیادت میں سیالکوٹ کی یونین کونسلز کے چیئر مینوں اور
وائس چیئر مینوں نے ملاقات کی ۔
ترجما ن گور نر ہاؤس کے مطابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے صوبائی
وزیر لوکل گورنمنٹ منشاء اللہ بٹ کی قیادت میں سیالکوٹ کی یونین کونسلز کے
چیئر مینوں اور وائس چیئر مینوں نے ملاقات گورنر ہاؤس میں کی۔
اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا سیا ست کوعبادت اور
خدمت خلق سمجھ کرکیا جائے تو دنیا اور آخرت سرخرہوا جا سکتا ہے ۔ ادارے مل
کرکام کریں تو ملک ترقی کرے گا اور معیشت مضبو ط ہوگی ۔ہمارا منشور لوگوں
کی خدمت اور بھلا ئی ہے ۔2013کے مقابلے میں آج کا پاکستان زیادہ مضبوط اور
خوشحال ہے ۔
ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہابلدیاتی نظام جمہوریت میں ریڑ ھ کی ہڈی کی
حیثیت رکھتا ہے ۔موجودہ حکومت نے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا ہے ۔
سیالکوٹ تجارتی حب ہے اور کھیلوں کے سامان اور آلات جراحی سے کثیرزرمبادلہ
حاصل ہو تا ہے ۔ورکرز پارٹی کا اثاثہ اور سرمایہ ہیں ۔