May 15, 2018 08:30 pm
views : 359
Location : Chairman Secretariat
Lahore- PTI Leader Fawad Chaudhry Press Conference
لاہور ، بدقسمتی ہے حکومت بھی پاکستان کیخلاف بیانیے کا حصہ ہے، فواد چوہدری
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ پاکستان کی
حکومت بھی پاکستان کے خلاف بیانیے کا حصہ ہے اور موجودہ حالات میں نیشنل
سیکیورٹی کونسل کی جانب سے صرف مذمت کافی نہیں، اس معاملے پر اجلاس دوبارہ
بلایا جائے۔
لاہور میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد
چوہدری کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ آنے والا ہے اور اس سے قبل
نواز شریف عالمی طاقتوں کو اس معاملے میں ڈال کر اسے سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں
تاکہ ان کا معاملہ پس پشت چلا جائے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ریاست سے زیادہ
خود کو نواز شریف کا وفادار ثابت کرنے پر لگے ہیں، وزیراعظم اور شہباز شریف
خود کو نواز شریف سے علیحدہ کریں۔
فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف نے آج ڈان لیکس کی تصدیق کی اور
ماضی میں بھارت کے ساتھ ان کی جو پالیسی رہی اس کی مکمل تحقیقات ہونی
چاہیے۔
تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے گارگل مسئلے پر پاکستان
کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، کلبھوشن یادیو کے خلاف کبھی کچھ نہیں کہا، ہمیں
پتہ ہونا چاہیے کہ نوازشریف کی بھارت کے ساتھ کیا دلچسپی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں پتہ چلنا چاہیے کہ نواز شریف کا بھارت کے ساتھ
کیا تعلق ہے، وہ پاناما پیپرز کے نتیجے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں اور اب
ان کے ساتھ کھڑے لوگ سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کے
فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے مطالبے پر کان دھرتے ہوئے نئے انتخابات کرالیے
جاتے تو ملکی سیاست میں کبھی خلا پیدا نہ ہوتا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ تین مرتبہ منتخب ہونے والا وزیراعظم کرپشن کے الزام
میں عہدے سے اتارا جائے اور پھر وہ کہے کہ کمیشن بنایا جائے تو اس کا مطلب
ہے کہ وہ یا تو بہت زیادہ نااہل ہے یا وہ معاملے کو طوالت میں ڈالنا چاہتا
ہے۔