May 15, 2018 10:25 pm
views : 366
Location : Pakistan House
Karachi- Chairman PSP Syed Mustafa Kamal Press Conference
اسلام آباد ، نواز شریف نے اپنا غصہ اتارنے کے لیئے پاکستان سے بدلا لیا ہے،سید مصطفیٰ کمال
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا نواز شریف کے ممبئی
حملوں کے حوالے سے بیان نے ملک کی سلامتی اور پاکستان کی ریاست کو خطرے میں
ڈال دیا ہے۔ نواز شریف نے اپنا غصہ اتارنے کے لیئے پاکستان سے بدلا لیا
ہے۔ پی ایس پی ان کے بیان کو یکسر مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ
نواز شریف سے ریاستی ادارے کمیشن بناکر تحقیقات کریں کہ اگر علی الاعلان یہ
بیانیہ ہے تو اپنی وزارت عظمی بچانے کے لیے تنہائی میں ملکی سلامتی کے
کتنے راز دشمنوں کو دیئے ہونگے اور اس کے ساتھ ساتھ ملک کی سلامتی کے
اداروں کو صبر سے کام لینے پر سلام پیش کرتا ہوں۔ جنہوں نے اس طرح کے سب
الزامات کا بہادری سے اور بردباری سے مقابلہ کیا۔font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے صدر انیس قائم خانی اور
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل کے اراکین کے ہمراہ پاکستان ہاؤس میں
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا نواز شریف نے اپنے اقتدار کو بچانے کے
لیئے ملک دشمنی کی ہے، یہ ہماری فوج کو بدنام کرنے اور ملک کو کمزور کرنے
کی سازش ہے۔ دنیا میں شام، عراق، اور دوسرے بہت سے ممالک کی مثالیں موجود
ہیں کہ جن کی فوج کمزور ہوئی اور پھر تباہی ان کا مقدر بنی۔ اس ہی طرح پاک
فوج کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے جو پاکستان کا ہراول دستہ ہے اور
ملک کی فرنٹ لائن ہے۔