May 15, 2018 10:28 pm
views : 412
Location : District and Session Court
Quetta- Mastung Cadet College Student Torchure Case
کوئٹہ ، بلوچستان ہائیکورٹ میں مستونگ کیڈٹ کالج میں طلباء پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت
بلوچستان ہائیکورٹ میں مستونگ کیڈٹ کالج میں طلباء پر تشدد سے متعلق کیس کی
سماعت ہوئی۔ سماعت چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس ہاشم کاکڑ پر
مشتمل بینچ نے کی۔ پی ایس ٹو گورنر سجاد بھٹہ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز
گورایا، ایڈوکیٹ جنرل رؤف عطا عدالت میں پیش ہوئے ۔
شاہ محمد جتوئی ایڈوکیٹ، عطاء اللہ لانگو ایڈوکیٹ، ارباب طاہر ایڈوکیٹ،
نادر چھلگری ایڈوکیٹ، نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ و دیگر نے کیس کی پیروی کی۔
اس موقع پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایا نے کہا پرنسپل کیڈٹ کالج
مستونگ کو عدالتی حکم پر گرفتار کرلیا گیا۔ تشدد میں ملوث تمام ملزمان کی
گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، جن طلباء پر تشدد ہوا ان کا
میڈیکل کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر کا اندراج کرکے کاپی عدالت میں پیش کی جائے
گی۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ میڈیکل رپورٹ کو چھوڑ دیں ایف آئی آر کے متعلق
بتائیں۔ واقعہ میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی
جائے۔
مستونگ کیڈٹ کالج طلباء تشدد کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔