پشاور ، پانچ سال میں پی ٹی ائی نے کچھ نہیں کیا اور غربت کے ریشو میں اضافہ ہوا ہیں ،عاصمہ عالمگیر
پیپلز پارٹی کی صوبائی رہنما کا کہنا ہے کہ پانچ سال میں پی ٹی ائی نے کچھ نہیں کیا اور غربت کے ریشو میں اضافہ ہوا ہیں ۔
پشاور ورسک روڈ پر ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کے بعد ذرائع ابلا غ عامہ کے
نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ عالمگیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے
صوبے کو تباہ و برباد کر دیا اور اسی طرح اگر مولانا فضل الرحمن پیسوں پر
امیداور لے تو افسوس کی بات ہے۔
عاصمہ عالمگیر کا کہنا تھا کہ وہ شفاف الیکشن کمیشن چاہتے ہیں اور الیکشن
بھی شفاف چاہتے ہیں اور اگر کسی نے دھندلی کی تو جیالے اس کی پرزور مذمت
کرینگے ۔