May 16, 2018 12:37 pm
views : 364
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines By 58 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،58 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسرے روز بدھ (16 مئی 2018)
کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
58 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42400 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح
سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 239 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 107 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،115 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 17 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔