May 16, 2018 01:22 pm
views : 388
Location : Arbab Niaz Stadium
Peshawar- Sports Festival For Transgenders
پشاور، ڈسڑکٹ گورنمنٹ کی جانب سے خواجہ سراؤں کیلئے سپورٹس گالا کا اہتمام
خیبر پختونخو ا میں خواجہ سراؤں کیلئے پہلی بار ارباب نیاز سٹیڈیم میں
سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا،اسپورٹس گالا میں شریک خواجہ سراکھیلوں کے
مختلف مقابلوں میں حصہ لیکر خوب لطف اندوز ہوئے۔
ناچ گانا تو اپنی ہی جگہ،لیکن کھیلوں کے میدان میں بھی اب خواجہ
سراء ہے پیش،پیش،پشاور ڈسڑکٹ گورنمنٹ کی جانب سے خواجہ سراؤں کیلئے
سپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیاجس میں خواجہ سراؤں نے رسہ کشی
،ریس،میوزیکل چیئر ،آرچری اور دیگر سارے کھیلوں میں حصہ لیکر خوب موج
مستی کی ۔
خواجہ سراؤں اور سماجی کارکنوں نے جہاں اس طرح کے سر گرمیوں کو خوش
آئند قرارد یا تو وہیں مستقبل میں بھی کھیلوں کی سرگرمیوں کو منعقد
کرانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کا کہنا تھا کہ مقابلوں کا مقصدخواجہ سراؤں کی احساس
کمتری کو ختم کرکے انہیں خوداعتمادی کااحساس دلانا ہے کہ خواجہ سراء بھی
معاشرے کا حصہ ہیں۔
سپورٹس گالا کے اختتام پر مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے خواجہ سراؤں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔