پشاور،پاکستان فارماسس ایوسی ایشن کا صوبائی حکومت کے ڈرگ قانون کے حق میں مظاہرہ
پشاور پریس کلب کے سامنے پاکستان فارماسس ایوسی ایشن کی جانب سے مظاہرہ کیا
جس کی قیادت ڈاکٹر فرمان اللہ وائس پریزیڈنٹ پاکستان فارماسس ایوسی ایشن
نے کی،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈرگز
ایکٹ 2017 کے حق میں نعرے درج تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ہیلتھ ریفارمز کی مد میں
ڈرگ اتھارٹی میں جو ترامیم کی ہیں وہ اس کی حمایت کرتے ہیں اور حکومت کے اس
اقدام کو سراہتے ہیں کیونکہ ترقی یافتہ ممالک میں ماہرین ہی لوگوں کو صحیح
دوائی تجویز کرتے ہیں اور ہمارا ملک بھی اس دوڑ میں شامل ہو چکا ہیں اور
میڈیسن بیچنے والے دکاندار جو گزشتہ کئی روز سے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں
وہ سراسر زیادتی ہیں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرمان اللہ وائس پریزیڈنٹ پاکستان فارماسس ایوسی ایشن کا کہنا تھا