May 16, 2018 04:19 pm
views : 397
Location : Punjab Assembly
Lahore- PTI Leader Mehmood ur Rasheed Media Talk
لاہور،پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی کا بجلی کی بندش پر حکومت کے خلاف احتجاج
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی جانب سے بجلی کے
بریک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کیا گیا، اراکین اسمبلی کی جانب سے ن لیگ کی
حکومت اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف اشدید نعرے بازی بھی کی
گئی،ملک کے دیگر مقامات کے ساتھ ساتھ پنجاب اسمبلی بھی بجلی کے بحران کا
شکار ہو ئی،اجلاس مقررہ وقت پرشروع ہونے کے باوجود تاریخ میں پہلی مرتبہ
گھنٹیاں نہ بجائی جا سکیں،اچانک ہونے والے بریک ڈاؤن سے اسمبلی دن کی
روشنی میں بھی تاریکی کا منظر پیش کررہی تھی۔
اس موقع پر ذرا ئع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان
تحریک انصاف کے رہنما اور قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کا کہنا تھا
شریف برادران کے بلند بانگ وعووں کی قلعی آج کھل گئی ہے،آٹھ ہزار میگا واٹ
بجلی سسٹم میں شامل کرنے کے دعوے کرنے والے کہاں گئے،شہباز شریف سب کو ہاتھ
کے پنکھے اور موم بتیاں مہیا کر دیں تاکہ ہم اسمبلی کا اجلاس جاری کر
سکیں۔